پشاور(نیوزڈیسک)عمران خان کاپارٹی سے نکاکلنے کا بیان،ضیاءاللہ آفریدی کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا،سابق وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کل بھی انکے لیڈر تھے اور آنے والے وقت میں بھی وہی انکے قائد رہینگے۔ عمران خان سے درخواست ہے کہ پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں طلب کریں تاکہ معدنیات بدعنوانی کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔صوبائی احتساب کمیشن کے ملزم اور سابق وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی جو کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گلے کی مبینہ تکلیف کے باعث زیر علاج ہیں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل بھی انکے لیڈر تھے اور آنے والے وقت میں بھی وہی انکے لیڈر رہینگے۔ انہوں نے عمران خان سے انکے اسمبلی فلور پر دیئے ہوئے بیان کو دیکھنے، سننے اور پڑھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین کور کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہال میں طلب کریں تاکہ معدنیات بدعنوانی کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل بھی تحریک انصاف کا حصہ تھے اور آئندہ بھی اسی پارٹی میں رہینگے۔ ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ روز محشر وہ اللہ تعالیٰ اور اس دنیا میں پاکستانی عدالتوں میں سرخرو ہونگے۔ضیاءاللہ آفریدی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ چوروں کو پارٹی سے نکالنا خوش آئند اقدام ہے۔پارٹی کارکن عمران خان کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور تحریک انصاف انکا گھر ہے جس میں وہ ساری زندگی رہینگے۔