جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف حد سے آگے نکل گئی، نوازشریف پر سنگین ترین الزام

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سنئیر صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ڈھائی سال میں9 مرتبہ مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس طلب نہ کر کے وفاق پاکستان کے آئین کو توڑا ہے،لہذا نوازشریف کو آئین توڑنے کی سزا دی دی جانی چاہئیے،ملکی آئین کے مطابق نوازشریف کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا چئیرمین ہونے کے ناطے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانا چاہئیے،لیکن ایسا نہیں کیا گیا ہے ڈھائی سال کے عرصے میں صرف4 مرتبہ اجلاس بلایا گیا ہے،جو آئین سے ابحراف ہے،وہ اتوار کو وزیراعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی وزراءسنئیر وزیرنثار احمد کھوڑو اور سکندر مندریو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، نواز شریف کسی ایک صوبے کے بجائے پورے ملک کے وزیراعظم بنیں۔ وزیراعظم نوازشریف اوران کی حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانےکا شوق ہے۔ سندھ کے ساتھ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اگر سندھ اندھیرے میں رہا توپوراملک اندھیرے میں ڈوبا رہے گا۔ توانائی بحران کا واحد حل سندھ کے پاس ہے۔سی سی آئی میں ہماری بات نہیں سنی جاتی، اب شریف برداران خلاف کورٹ میں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ا گرسندھ اندھیرے میں رہا ،توپوراملک اندھیرے میں ڈوبا رہے گا،انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو صرف سندھ نظر آتا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اوران کی حکومت کو مہنگی ترین چیزیں بنانےکا شوق ہے جس کی واضح مثال لاہور، اسلام آباد میٹرو اور نندی پور پاور پراجیکٹ ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے جس پر ملکی خزانے کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور اس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔نواز شریف کسی ایک صوبے کے بجائے پورے ملک کے وزیراعظم بنیں، اگر وزیراعظم نواز شریف کا ملک کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہوتا تو وہ تھرمیں منصوبہ بندی کرتے، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ریلوے کے منصوبوں کا قیام مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے پر ہے، سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے اور 90 روز میں اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے تاہم سی سی آئی میں ہماری بات نہیں سنی جاتی، اب شریف برداران خلاف کورٹ میں جائیں گے۔،انہوں نے کہا کہ سندھ سے کوئلہ پنجاب بھیجنے کے لیے ریلوے لائن بھی بچھائی جارہی ہے جہاں درآمد شدہ کوئلے سے پنجاب میں منصوبے بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوئلے اور گیس کے 70 فیصد ذخائر سندھ میں ہیں، جس صوبے سے گیس نکلے وہاں کے لوگوں کا اس پر پہلا حق ہوتا ہے، سندھ سے نکلنے والی گیس کی 50 فیصد تقسیم کو ختم ہونا چاہیے، ہماری گیس فیلڈ سے بالائی پنجاب کو گیس فراہم کی جاتی ہے، اگر گیس کے معاملے پرمزاحمت کرنا پڑی تو وہ بھی کریں گے،انہوں نے کہا کہ آئین کے پاکستان کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی گیس پر سندھ کا زیادہ حق ہے،کیونکہ 70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئلے کے 185 ارب ٹن کے زخائر موجود ہیں،لیکن نوازشریف حکومت کمیشن حاصل کرنے کے لیے پاور پلانٹ میں درآمد شدہ کوئلہ استعمال کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں ونڈ انرجی حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں،لیکن وفاقی حکومت اس سلسلے میں بھارت ،افغانستان اور تاجکستان سے بات چیت کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو متبادل زرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لئیے کہا جاتا ہے تو دورسری طرف من پسند لوگوں کو سولر اور ونڈ پاور کے منصوبے دےکر نواز جارہا ہے،اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں ونڈ انرجی کے 27 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے 1997 مین کے ٹی بندر جیسا اہم منصوبہ ختم کیا اگر وہ منصوبہ ختم نہ ہوتا تو اج سندھ میں اجافی بجلی پیدا ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…