اسلام آباد(نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ این آر او میری بہت بڑی غلطی تھی، پاکستان میں موجودہ سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں،تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے، عمران خان کا 2013 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بالکل مناسب تھا۔ پی ٹی آئی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کا رزلٹ سے قوم حقیقت جان گئی ہے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ملک میں جمہوریت کا تسلسل نہیں ہوتا ہے قوم بدحال اور ملک ڈوب رہا ہوتا ہے تو اس وقت لوگ فوج کی طرف بھاگتے ہیں اس لئے پاکستان میں تین مرتبہ مارشل لاءلگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیںاور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں منافقوں کا اقتدار ہے اس وقت ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے اس لئے ملٹری اور سول اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک میں کوئی کام بھی ٹھیک سے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں