کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کو نسل کا اجلاس ہفتہ کو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں چیف منسٹر ہاﺅس میںہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اجلا س میںسندھ حکومت کی دوسالہ کارکردگی کو سراہتے ہوے کراچی آپریشن پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی غیرقانونی کاروائیوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ یہ سندھ کی صوبائی خودمختاری میں مداخلت اور نام نہاد کرپشن کا بہانہ بنا کرسندھ کے افسران اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ جوکہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جسکو پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے خلاف اپنی انتقامی کاروائیاں فوری طور پر بند کرے اور نیب اور ایف آئی اے فوری طور پر سندھ سے واپس جائیں، اجلاس میں پی پی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علی نواز شاہ اور دیگرکو احتساب عدالت سے دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناانصافی اور انتقامی بنیادوں پر کیا گیا فیصلہ قرار