اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے جے ایس بینک سے قرض لے کر دانستہ نادہندگی ظاہر کرنے کے الزام میں العابد سلک مل لمیٹڈ کے مالک اور بورڈ آف ڈائر یکٹرز میں شامل دیگر4افرادکو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ترجمان نیب کے مطابق بینک سے حاصل کیا جانے والا قرضہ واپس نہ کرنے پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ گرفتار افراد میں العابد سلک ملز کے مالک عظیم احمد ، ان کی اہلیہ ریناعظیم، اسرٰی عامر، عادیہ نسیم ، صدف ندیم شامل ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزموں کے خلاف 34کروڑ 72لاکھ کی نادھندگی کایہ کیس اسٹیٹ بینک نے نیب کو بھیجا تھا۔