مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مظفرآباد میں ایک جیپ گہری کھائی میں جاگرنے سے ایک کمسن بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ بچے کی ماں شدید زخمی ہوگئی جسے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جیپ تحصیل نصیرآباد سے جار ہی تھی کہ پیالیاں کے علاقے میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس سے سات افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جسے ماں انجکشن لگوانے کے لیے مظفرآباد لا رہی تھی۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں سے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق اسی علاقہ پیالیاں سے ہی تھی اور ان کی میتیں علاقے میں پہنچا دی گئیں جہاں کہرام مچ گیا اور انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔