اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے، نیب نے سمندری رینٹل پاور ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 12 ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کردئیے گئے ہیں۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائزاستعمال، قوانین کی خلاف ورزی اورغیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے