کہا کہ بچوں کو منشیات کا عادی بنا کر بھیک منگوانے والے گروہوں کے خلاف آج ( ہفتہ) سے بھرپور کریک ڈاﺅن شروع کیا جائیگا ۔ اس موقع پر بازیاب کیے گئے بچے سے گفتگو کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے بھاگ کر کزن کے پاس گیا تھا جہاں سے گروہ میں شامل ہوا ۔ ہمارے گروہ میں 10سے 12بچوں کو منشیات کا عادی بنا کر بھیک منگوائی جاتی تھی ۔ تھانہ لاری اڈا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔