لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے حلقہ این اے 122 اور ذیلی حلقہ پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر 37امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ،این اے 122کےلئے مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت مجموعی طور پر 25جبکہ پی پی 147سے بھی تینوں جماعتوں سمیت 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک بڑی تعداد بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر موجود تھی جو اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور سیاسی مخالفین کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔این اے 122اور پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف جاری کردہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا ۔اپنی اپنی جماعتوں کو سپورٹ کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر موجود تھی ۔ تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار عبدالعلیم خان اور پی پی 147سے امیدوار صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی