ہے، نیکٹا نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بارے میں درست معلومات دی تھیں، کالعدم تنظیمیں نئے ناموں سے پرانا کام نہیں کررہیں بلکہ سماجی بہبود سے متعلق کام کررہی ہیں، جماعۃ الدعوۃ اور اس کے امیر کی طرف سے پچھلے دو سال میں کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی، اگر کوئی تنظیم پرانے کام چھوڑ کر نیا اور اچھا کام کررہی ہے تو اسے سراہا جانا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر اچھا کام کرے گی تو اس کا کریڈٹ بھی انہیں ملے گا، پیپلز پارٹی سندھ میں کرپشن کیخلاف کارروائی کی ذمہ داری لے ،سندھ کو نمونہ بنائے تاکہ باقی صوبے ان کی تقلید کریں، کرپشن کیخلاف آپریشن پورے ملک میں ہونا چاہئے، دہشتگردوں کے خوف کی وجہ سے گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے تھے، شواہد اور گواہی کے بغیر کسی کو سزا نہیں سنائی جاسکتی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کی حالیہ لہر تشویشناک ہے، دہشتگردوں میں دوبارہ آرگنائز ہوکر کارروائی کی طاقت نہیں رہی۔