اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

انڈونیشیا بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کا نائب ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کا نائب لاہور سے پکڑا گیا ۔ ملزم علی بلوچستان اور کراچی میں دو سو افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔ آزادی چوک سے گرفتار پانچ دہشت گرد اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ عمر فاطق کا نائب پکڑ لیا گیا ۔ ملزم بلوچستان اور کراچی میں دو سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرچکا ہے ۔ کمانڈر علی کے ساتھ حیدر ، ڈاکٹر کراچی ، نبیل اور سعد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے صوبے کی انتہائی اہم سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا ۔پانچوں دہشتگردوں کو منگل کی شام آزادی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ادھر گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم فورس نے غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن ملزم اکبر معاویہ کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اکبر معاویہ پولیس کو قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب راولپنڈی میں پولیس اور حساس اداروں نے ٹیکسلا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دو سو ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ پولیس نے مبینہ دہشتگرد سید احسن کو گرفتارکرلیا ہے ۔ پکڑے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر ٹیکسلا اور روالپنڈی سے اس کے دو ساتھی بھی پکڑلیے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…