اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

لندن میں ایک کروڑ روپے کے خرچ سے زخمی طالبعلم کا کامیاب علاج

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

لندن ( نیوز ڈیسک) پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردوںکے حملے میں شدید زخمی ہونے والا آرمی پبلک ا سکول کا طالب علم پراپرٹی ٹائکون ملک ریاض کا شکر گزار ہے ، جنھوں نے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اس کے مہنگے علاج کے لیے 71ہزار پونڈ (تقریبا ایک کروڑ 14 لاکھ ایک ہزار 180 روپے) عطیہ کیے ہیں۔ گذشتہ سال آرمی پبلک اسکول پر طالبان نے حملہ کرکے وحشت اور بربریت کا بازار گرم کیا تھا۔ جنگ رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق اس دہشت گردی میں 132بچوں سمیت 145افراد شہید ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والے بچوں میں محمد ابراہیم خان بھی تھا ، جو اس حملے میں تقریباً مکمل طور پر معذور ہوچکا تھا، اس کی ریڑھ کی ہڈی اور انتڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، اس کی ٹانگیں چلنے کے قابل نہیں رہی تھیں ، اس کے مثانے اور آنتوں کے نظام میں بھی شدید خرابیاں پیدا ہوگئی تھیں۔ مقامی ماہرین اور سینئرڈاکٹروں نے ابراہیم کے والدین کو بتایا تھا کہ اس نوع کی پیچیدہ سپائنل انجریز کا دنیا میں کہیں بھی علاج موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: پہلے پاکستانی ڈرون کے دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

ابراہیم کے والدین کی تمام امیدیں دم توڑ گئی تھیں کہ کسی نے انھیں ملک ریاض سے ملنے کا مشورہ دیا۔ ہارلے سٹریٹ کلینک میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہم کے والد محمد خان آفریدی نے بتایا کہ ہم نے وفاقی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے رابطہ کیا، سماجی کارکنوں سے بھی مدد مانگی، مگر کسی نے ہماری مدد نہیں کی ، پھر میرا ایک دوست مجھے ملک ریاض کے پاس لے گیا ، میں نے انھیں اپنے بیٹے کی تصویریں دکھائیں ، ملک ریاض فوراً میرے بیٹے کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے پر تیار ہوگئے۔ آٹھ ماہ سے میرا بیٹا ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال رل رہا تھا۔ ڈاکٹر تو میرے بیٹے سے چھٹکارا چاہتے تھے۔ ابراہیم اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ 19 اگست کو لندن آیا تھا ، اگلے دن اسے ہارلے سٹریٹ ہاسپٹل میں داخل کرادیا گیا۔ یہ پاکستانی طالب علم کی خوش نصیبی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اس کے علاج کے لیے ممتاز پاکستانی نیورو سرجن ڈاکٹر عرفان ملک سے رابطہ کیا۔ ابراہیم کا چھ گھنٹے کا آپریشن ہوا۔ اور وہ ابراہیم جو بستر مرگ پر پڑا ہوا تھا اور حرکت بھی نہیں کرسکتا تھا ، اب آپریشن کے ایک ہفتے بعد ہی اپنے پاوں پر کھڑے ہوکر چل سکتا ہے۔ ڈاکٹر عرفان ملک نے قومی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم کا کیس بڑا پیچیدہ تھا ، گولیوں نے بچے کے Vertebraeاور lower spinal nervesکو شدید نقصان پہنچایا تھا ، اس کی رگوں کا ٹانگ کے پٹھوں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان مسائل کا اگر تین ماہ سے زیادہ عرصے تک علاج شروع نہ کیا جائے تو پھر صحیح تشخیص نہیں ہوتی۔ نیز آٹھ ماہ تک بستر پر پڑے رہنے کے باعث ابراہیم کے جسم پر شدید سوجن چڑھ گئی تھی۔ ڈاکٹر ملک ریاض نے بتایا کہ میںنے کوشش کی تھی کہ آپریشن کے اخراجات چارج نہیں کئے جائیں ، لیکن ملک ریاض نے 71ہزار پونڈ ادا کرکے انسان دوستی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ہم نے ابراہیم کے علاج میں انٹرا آپریٹو امیج گائیڈنس اور ایم ای پی اور ایس ای پی مانیٹرنگ کے ساتھ انڈوسکوپک لیزر سرجری کی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے ، یہ ٹیکنالوجی پاکستان کے ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابراہیم مستقل طور پر معذور بھی ہوسکتا تھا ، لیکن ملک ریاض نے درست وقت پر مدد کرکے ایک قیمتی انسانی زندگی بچالی۔ ابراہیم کی والدہ نے اپنی ڈبڈبائی آنکھوں سے بتایا کہ آرمی پبلک ا سکول پر حملے کے بعد ہماری زندگی سولی پر اٹکی ہوئی تھی ، ذرا اس ماں کے دکھ کا اندازہ کیجیے ، جسے بتایا جائے کہ اس کا بیٹا ہمیشہ کے لیے معذور ہوگیا ہے اور اب وہ چل پھر نہیں سکے گا، اب جب میں ابراہیم کو اپنے پاوں پرکھڑا دیکھتی ہوں ، تو اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ میں یہ ضرور کہوں گی کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا ، حالانکہ ہماری مدد کرنا ان کا فرض تھا، میں عمران خان اور نوازشریف سے کہتی ہوں کہ کم از کم قوم کے بچوں کے لیے تو مخلص ہوجاو، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…