لاہور(نیوزڈیسک ) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے 1370لیپ ٹاپ کا تحفہ بھجوا دیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آرمی پبلک سکول کے طلبہ و اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کے بعد 1370لیپ ٹاپ بطور تحفہ بھجوا دئیے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز لاہو رڈویڑن رانا نسیم اختر پنجاب حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ لے کر پشاور روانہ ہوگئے ہیں جو انہیں انتظامیہ کے حوالے کریں گے اوربدھ کے روز لیپ ٹاپ کی تقسیم کی جائے گی۔