ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشتگردی کیخلاف لڑائی ہماری روح کی جنگ ہے،ورثاءشہداءوطن

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
PAKISTAN-VIOLENCE/COMMANDER
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دہشتگردی کیخلاف جنگ ملک کیلئے بہت اہم ہے، پچھلی جنگیں جغرافیے کی تھیں یہ ہماری روح کی جنگ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہار گئے تو باقی ملک رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، جس ملک کیلئے ہمارے فوجی جانیں قربان کررہے ہیں اللہ اس ملک کو قائم رکھے، ہمارے شہیدوں کی قربانیاں ملک اور اسلام کیلئے ہیں،بیٹے کی شہادت پر اتنی تکلیف نہیں ہوئی جتنی ملک کے حالات دیکھ کر ہوتی ہے۔ٹی وی رپورٹ ان خیالات کا اظہار ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداءکے ورثاءنے ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی این ایس مہران حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید کی والدہ صبانے کہا کہ اپنے بیٹے یاسر عباس پر فخر ہے کہ اس نے ملک کیلئے اپنی جان قربان کی، یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اور اب بھی ہم قربانیاں دے رہے ہیں، اب ہمارے ملک میں امن ہونا چاہئے جس میں ہمارے بچوں کو کوئی خوف نہ ہو۔والد یاسر عباس شہید کرنل (ر) جعفر عباس نے کہا کہ یاسر عباس کو ملک، دین اور وردی سے بہت محبت تھی، وہ بیٹے سے زیادہ میرا دوست تھا لیکن اس نے کبھی احترام کا دامن نہیں چھوڑا،

مزید پڑھئے: وزیر اعظم کے اہم ساتھی کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اس کا کندھے پر ہاتھ رکھ کر ساتھ چلنا مجھے نہیں بھولتا، یاسر کی قبر پر روزانہ جاتا ہوں، مہران ایئربیس پر حملے کے وقت یاسر ڈیوٹی پر تھا ، دہشتگردوں نے جس جگہ جہاز پر حملہ کیا یاسر وہاں سے دو کلومیٹر دور تھا، اس نے دوکلومیٹر کا فاصلہ تین منٹ میں طے کیا۔یاسر عباس شہید کی بہنوں کا کہنا کہ یاسر ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے، برتھ ڈے والے دن یاسر کو سب سے زیادہ مس کرتے ہیں، یاسر کو بہت دفعہ خواب میں دیکھا اور ہر دفعہ خوش دیکھا ہے۔2008ءمیں سوات آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن وقاص ضمیر کی والدہ فہمیدہ یاسین نے کہا کہ وقاص ہمیشہ مجھ سے شہادت کی دعا کرنے کو کہتا تھا،میرے چھوٹے بیٹے نے وقاص کی تدفین کے وقت عہد کیا تھا اگر وہ فوج میں منتخب ہوگیا تو وزیرستان جاکر وقاص کا بدلہ لے گا اور آج وہ وزیرستان میں ہے۔کرنل (ر) محمد ضمیر نے کہا کہ میرے تینوں بیٹے مل کر بھی میرے شہید بیٹے وقاص کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔1971ءکی جنگ میں شہید ہونے والے میجر اعجاز مصطفی کے بیٹے سجاد مصطفی نے کہا کہ والد کی شہادت کے وقت میں چار ماہ کا تھا، میرے والد اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے مشرقی پاکستان جنگ میں حصہ لینے کیلئے گئے، پاک فوج نے والد کی شہادت کے بعد مجھے اور میری فیملی کو مکمل سپورٹ کیا، مجھے فوجی فاﺅنڈیشن کی اسکالرشپ ملی ہوئی تھی، میرے والد جنگ کے ہاتھوں شہید ہوئے، آج دہشتگردی کیخلاف جنگ ملک کیلئے بہت اہم ہے، پچھلی جنگیں جغرافیے کی جنگیں تھیں اب ہماری روح کی جنگ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہار گئے تو باقی ملک رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ 2011ءمیں مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے کیپٹن علی محمود شہید کے والد پروفیسر محمود افضل نے کہا کہ ہمارے شہید فوجی جوان ہم سے زیادہ بہتر حالت میں دنیا سے گئے ہیں،

مزید پڑھئے: مسلم لیگ (ن) نے سعد رفیق کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا

ہمارے شہیدوں کی قربانیاں ملک اور اسلام کیلئے ہیں۔ کیپٹن علی محمود شہید کے بھائی ابوبکر نے کہا کہ سیاچن پر شہید ہونے والے ساتھی کی تدفین کے وقت علی محمود نے مجھ سے کہا کہ جب میرا وقت آئے گا تو تمہیں بہت مضبوط ہونا پڑے گا، علی اپنی ڈائری میں شہداءکی تصویریں لگائی تھیں اور کہتا تھا ایک دن میرا بھی ان لوگوں میں نام ہوگا۔ مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے ستارہ بسالت کیپٹن جہانزیب شہید کے والد نصر اللہ خان ناصرنے کہا کہ اللہ نے مجھے جو بے شمار نعمتیں دی ہیں ان میں ایک جہانزیب بھی تھا، ایسے بھی خاندان دیکھے جن کے تمام لوگ شہید ہوگئے، جہانزیب نے دس نامی گرامی دہشتگرد اپنے ہاتھوں سے جہنم رسید کیے اور 85دہشتگرد پکڑ کر لایا، جس ملک کیلئے ہمارے فوجی جوان جان قربان کررہے ہیں اللہ اس ملک کو قائم رکھے، بیٹے کی شہادت پر اتنی تکلیف نہیں ہوئی جتنی ملک کے حالات دیکھ کر ہوتی ہے، جہانزیب خاندان میں پندرہ بیٹیوں کے بعد واحد بیٹا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…