ؒلاہور(نیوزڈیسک) حلقہ این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو 50ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست دیں گے ،11اکتوبر کو عمران خان کی دھاندلی کی تہمت غلط ثابت کر کے انہیں رلائیں گے ،پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دینے کے لئے بہت پیسہ ہے لیکن میرے پاس پیار اور محبت ہے اور عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخاب میں بھی اسی بنیاد پر کامیابی حاصل کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو مزنگ میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں پہلے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ میاںنعمان ،میاںمحسن لطیف ،میاں طارق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاءگو عمران گو اور رو عمران رو کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سات اراکین اسمبلی کی طرح عدالتی حکم امتناعی کی بجائے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکشن ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی مشینری کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لیکن 24لاکھ روپے جرمانہ میرے اوپر عائد کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے ۔ انہیں معلوم ہے کہ اگر حکومت اسی طرح کام کرتی رہی تو 2018ءکے عام انتخابات میںبھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے یوٹرن لیتی آئی ہے ،انہیں صرف الزامات اور دھرنے کی سیاست آتی ہے یہ جتنے یوٹرن لیتے جائیں گے اتنے ہی گرتے جائیں گے ۔ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو پچاس ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ہرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف پاکستان کا امن خراب کرنا ہے ۔ایک طرف بھارت للکار رہا ہے اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی پڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کو تاریخ بدلنے کا دن ہے ۔ میں آپ سے وعدہ لینا چاہتا ہوںکہ اب ہم نے 11اکتوبر تک سونا نہیں بلکہ بھرپور مہم چلانی ہے۔
اب عمران خان کور لائیں گے ،ایازصادق کا لہجہ بدل گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































