پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

روس کے اعلان سے عرب ممالک پریشان

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کے اعلان سے عرب ممالک پریشان،تفصیلات کے مطابق روس آئندہ دو دہائیوں کے دوران خام تیل کی پیداوارمیں ایک تہائی اضافہ کرے گا۔روسی میڈیا کے مطابق یہ بات روزنیفٹ کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن نے ایسٹرن اکنامک فورم کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں روس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار700 ملین ٹن(14ملین بیرل) یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف کو حاصل کرنے اور11ملین بیرل یومیہ پیداوار کا ریکارڈ توڑنے کیلئے تیل کے نئے ذخائر دریافت اور آرکٹک میں کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو قدرتی گیس کی فراہمی 300 بلین کیوبک میٹر سالانہ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ روس کی تیل کی یومیہ پیداوار10.7 ملین بیرل یومیہ ہے۔واضح رہے کہ عرب ممالک کی آمدن کا زیادہ تر انحصار تیل کی برآمدات پر ہے اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوارمیں ایک تہائی اضافہ سے عالمی سطح پر عرب ممالک کی برآمدات کو شدید نقصان پہنچے گا۔دریں اثناءسعودی عرب نے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خسارہ کم کرنے کے لیے وہ اپنے اخراجات کو کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ ابراہیم ال آصف نے اتوار کو دوبئی میں ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خسارے میں کمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔سعودی وزیر خزانہ نے اخراجات میں کمی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ا±ن کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے جو کئی سال قبل منظور ہوئے تھے لیکن ا±ن پر کام شروع نہیں ہو سکا، انھیں بھی کچھ عرصے کے لیے موخر کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت اخراجات اور آمدن میں خسارے کے فرق کو کم کرنے کے لیے بانڈ جاری کرے گی۔انہوں نے بتایاکہ ملک کا خسارہ 39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق سعودی عرب کا خسارہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق سعودی عرب کا خسارہ ا±س کی خام ملکی پیداوار کے 20 فیصد ہے جبکہ سعودی انویسمنٹ کمپنی ’جدوا‘ کے مطابق ملکی خسارہ 109 ارب ڈالر ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمیوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کی آمدن کم ہوئی ہے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے رقم خرچ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمت کم ہو کر 50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…