جیکب آباد(نیوز ڈیسک) بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نواحی علاقے نورواہ کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم کوناکارہ بنادیا ۔ ناکارہ بنائے گئے بم کا وزن 5 کلو تھا ۔ بم کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی نصب تھی ۔ بم برآمد کئے جانے کے بعد کراچی سے پشاور جانیوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیاگیا تھا۔