لاہور(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پارٹی کے نشان تیر پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے مالی امداد کی بھی شرط عائد کر دی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں تاہم پارٹی ٹکٹوں کے اجرا ، امیدواروں کو حتمی شکل دینے اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے تاحال کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی بلکہ دو ماہ قبل جو بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں کمیٹیاں بنائی گئی تھیں انہیں پر انحصار کیا جا