پشاور (نیوزڈیسک)بغاوت اور گروپ بندی میںاہم رہنماﺅںکاکردار،تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے بڑا فیصلہ کرلیا- تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں ناظمین کے انتخاب میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں اور کونسلروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ 30 اگست کو ضلعی ناظمین کے انتخاب میں پارٹی کے بعض کونسلروں نے نامزد امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا اور بعض کونسلروں نے اپنے ہی پارٹی کے امیدوار کیخلاف انتخاب لڑا۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بعض اہم رہنما بھی اس معاملے میں گروپ بندی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے 30 سے 40 افراد کو آج شو کاز نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے