پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ معدنیات کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور ارشاد قیصر نےمعدنیات کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے درخواست ضمانت کیس کی سماعت کی۔ ضیاء اللہ آفریدی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ احتساب کمیشن نے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے