اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بلدیاتی انتخابات میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ۔مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے صو بہ خیبر پختونخوا کے کم ترین ضلع ناظم ہے ، جن کی عمر 24سال ہے ،نیازاحمدخان 30دسمبر1991ءکوشانگلہ کے علا قے تحصیل پورن میں پیداہوئے اور بحریہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔نیاز احمد خان وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے فر زند اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کے بھتیجے ہیں ۔