اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی پاکستانی بہن قمر جہاں نے ہندوو¿ں کے مذہبی تہوار رکھشا بندھن پر راکھی باندھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی پاکستانی بہن قمرجہاں مودی کو 1996 سے مسلسل راکھی باندھتی آرہی ہیں۔ اس سال رکھشا بندھن کے موقع پر وہ خود نئی دہلی نہیں جا سکی تھیں اور راکھی بذریعہ ڈاک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجی تاہم وہ کل نئی دہلی پہنچیں اور مودی کو راکھی باندھی۔واضح رہے کہ قمر جہاں کا تعلق پاکستان سے ہے اور 33 سال قبل اپنے رشتہ داروں سے ملنے بھارت آیا کرتی تھیں لیکن پھر ان کی ملاقات محسن شیخ سے ہوئی اور پھر دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اس کے بعد سے بھارت کے شہر احمد آباد کی ہو کر رہ گئیں۔