اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی مسلح کرنے کا فیصلہ

datetime 31  اگست‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)یکیورٹی اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث اب شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ چند روز کے اندر 4 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک خط تحریر کیا جس میں انھیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے بھی اس حوالے سے محمکہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کردیا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ چند روز میں ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپا چورنگی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 ٹریفک پولیس اہلکار نظام حسین اور محمد شیر جاں بحق ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…