پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے نومنتخب ضلعی ناظم ارباب عاصم کی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز جیب کٹ گئی۔ پشاور سے تحریک انصاف کے ضلعی ناظم ارباب عاصم کی عہدے کا حلف اٹھانے والے روز ہی جیب کاٹ لی گئی۔ جیب کترے نے ضلعی ناظم پشاور کا پرس چوری کر لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پرس میں کیا کیا چیزیں موجود تھیں۔