تہران(نیوزڈیسک)ایران اوربھارت کے مشترکہ اقدام نے دنیامیں ہلچل مچادی،پاکستان صورتحال کاجائزہ لے رہاہے،ذرائع،ایران اور بھارت آئندہ چند روز میں خلیجی پانیوں میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کرنے والے ہیں۔ جنگی مشقوں کے سلسلے میں بھارت کے دو بڑے بحری جہاز ایران کی بندر عباس بندرگاہ پر لنگر انداز کردیے گئے۔ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی جنگی بحری جہاز “ڈسٹرائر” بندر عباس بندرگاہ پہنچائے گئے جہاں جنوبی ایران کے ہرمزکان گورنری کے قریب لنگر انداز کیا گیا ہے۔بھارت کے بحری جنگی جہاز F39 اور F37 اگلے چار روز تک بندرعباس ہی میں لنگر انداز رہیں گے جس کے بعد جنگی مشقوں کے لیے انہیں خلیجی پانیوں کی طرف لے جایا جائے گا۔ایرانی نیول چیف ایڈ مرل حسین نے ایک بیان میں کہاکہ ایران اور بھارت کے تاریخی تعلقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملک علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اقتصادی ترقی میں ایک دوسرے کے دست و بازو ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں اقتصادی اور معاشی شعبوں میں ترقی کے بعد ایران اور بھارت نے مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے دو بحری جہاز اسی سلسلے میں بندر عباس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایران اوربھارت کی بڑھتی ہوئی قربتو ں اورخاص کر وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کرنے کے اقدام کا بغور جائزہ لے رہاہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے پالیسی ساز ادارے مکمل طورپر باخبر ہیں۔