پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم 20 افغان پیش اماموں کو ملک بدر کر دیا گیا ۔ مزید 300 پیش اماموں کو ملک چھوڑنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد اب تک 500 سے زائد پیش اماموں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور ان سے ملحقہ علاقوں سے مختلف مساجد کے 20 افغان پیش اماموں کو ملک بدر کر دیا گیا جبکہ اس حوالے سے غیر قانونی طور پر پاکستان بھر میں مقیم 300 پیش اماموں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں حکومت غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم پیش اماموں کی ملک بدری کا فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا کیا ہے ۔واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد سیکورٹی اداروں اور حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر افراد اور پیش اماموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو ملک بدر کیا جائے گا جس کے بعد اب تک ملک بھر سے 500 سے زائد غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم پیش اماموں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں اکثریت افغان پیش اماموں کی ہے اور زیادہ تر صوبہ خیبرپختونخوا کی مختلف مساجد میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔
خیبرپختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان پیش امام ملک بدر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































