پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت، اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے

datetime 30  اگست‬‮  2015 |

کراچی(این این آئی) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنی کرپشن کے راز اگل دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اعتراف کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد ریفرنسز نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ضیا الدین اسپتال کلفٹن پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والا مینٹیننس انچارج محفوظ کرپشن سمیت دیگر اہم دستاویزات کی منتقلی کرتے پکڑا گیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر محفوظ کو گرفتار کر کے ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محفوظ کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔دوسری جانب شعیب وارثی کے بارے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں ڈاکٹر عاصم کی ملی بھگت سے اپنی عمر چار برس کم کرائی، عمر کم ہونے کے بعد شعیب وارثی نے ایس ایس جی سی میں ترقی حاصل کر کے صرف تنخواہ کی مد میں پندرہ کروڑ روپے بٹورے جبکہ شعیب وارثی سمیت دیگر گرفتار افسر ڈاکٹرعاصم حسین کی ہدایت پر گیس کے غیرقانونی کنکشن فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…