کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے ۔کراچی میں فیشن شو کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی نئے انداز میں نظر آئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اہلیہ کے ہمراہ ریمپ پر واک کر کے شرکاءسے خوب داد وصول کی۔ ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ بیوٹی سے متعلق نمائش سجائی گئی ۔ جہاں پاکستانی اور انٹر نیشنل بیوٹی اور ہیلتھ برانڈز نے اپنی اپنی مصنوعات پیش کیں۔ شو میں شرکت کے لئے آنے والے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اہلیہ کے اصرار پر ریمپ پر واک کی اور شرکاءسے خوب داد سمیٹی شو کے شرکاءڈاکٹر فاروق ستار کا نیا انداز دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ تصویریں بھی اتاریں اور تالیاں بجا کر خوب داد دی۔