اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی کا محکمہ قائم کردیا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی کامحکمہ(کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ )کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور جی بی پولیس کے دو اہم شعبوں انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی ڈی پولیس کو اس نئے محکمے میں ضم کیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی ظفر اقبال اعوان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ارحمٰن کی طرف سے منظوری مل جانے کے بعد اس نئے محکمے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت جی بی پولیس کیدو اہم شعبوں سی آئی ڈی پولیس اور انویسٹی گیشن ونگ کو ختم کر کیمحکمہ انسداد دہشت گردی میں ضم کردیا گیاہے اور ایس پی تنویرالحسن کو اس محکمے کا کمانڈر مقررکردیا ہے۔ قیام کا مقصد ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لییمتحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے علاوہ جی بی میں اقتصادی راہداری کے منصوبے سمیت دیگر پاک چین مشترکہ منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ میں 3 شعبے انٹیلی جنس اینڈ ٹیکنیکل ونگ، آ پریشن ونگ اور انویسٹی گیشن ونگ کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ہر طرح کی دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے بھی اس محکمے میں شامل کیے جانے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو خصوصی تربیت او جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل آپریشنز اور انویسٹی گیشنکے لئے ٹیکنیکل سپورٹ بھی یہ محکمہ مہیا کرے ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…