اسلام آباد (آن لائن) کراچی یونیورسٹی نے خوبرو ماڈل ایان علی کے طلبہ کے خطاب کے معاملے پر مٹی ڈال دی ہے اور دعوت دینے والے طالب علموں سے بھی پوچھ گچھ اور وضاحت کا سلسلہ اب مکمل طور پر روک دیا ہے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایان علی کے حوالے سے کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مزید کرید کرنے کی بجائے اس معاملے پر مٹی ڈال دی ہے تاہم اس بات کا فیصلہ ضرور کیا گیا ہے کہ اگلی بار ان کو کراچی یونیورسٹی کی کسی بھی تقریب یا پروگرام میں شرکت کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ سے اجازت نامے کو ضروری قرار دیا ہے ۔ اور اس حوالے سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔