پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے بعد آج ضلع،ٹاون وتحصیل کونسلزنیناظمین کیانتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں جس کیلئے کاغذات نامزدگی بھی آج جمع کروائے جائیں گے۔ ممبران اپنے من پسند امیدوار کا نام مخصوص فارم پر تحریر کریں گے۔ناظمین ونائب ناظمین کیعہدوں کیامیدوار صبح نوبجے سیبارہ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کوجمع کروائیں گے۔ ان پروہ اپنے من پسند امیدوارکا نام لکھیں گیاس طرح یہ فارم ایک لحاظ سے ووٹ شمارکیاجائیگا۔ بعدازاں فارم میں امیدواروں کیحق میں دی گئی رائے کی بنیاد پرکامیاب امیدواروں کیناموں کااعلان کیاجائیگا۔ پشاورمیں سہہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اورپاکستان پیپلزپارٹی نے ناظمین کیانتخابات کے بائیکاٹ کااعلان کر رکھاہے۔ تحریک انصاف کی پوزیشن ضلع وتین کونسلزمیں پوزیشن مستحکم ہے۔ تحریک انصاف نے ضلع ناظم کیلئے ارباب محمد عاصم اورنائب ناظم کیلئے یونس ظہیر کوامیدوار نامزد کر دیا ہے۔