اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر بات کریں گے اور انہیں ملاقات کی دعوت دیں گے تاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جن تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ان کو دور کیا جا سکے ۔ پیپلزپارٹی چونکہ اب مفاہمتی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے لئے مستقبل قریب پریشانی پیدا ہو سکتی ہے ۔ لہذا نواز شریف نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔