اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے لاہورکے این اے 122 میں ضمنی انتخابات میں نامزد امیدوار علیم خان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔پاکستان کے ایک قومی انگریزی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ای اوبی آئی کے 8.65بلین روپے سیکینڈل میں جن چھ ملازمین سے تحقیقات کیںاوران کی ریکوری کی تھی ۔ایف آئی اے کی ٹیم جس کی اس سیکینڈل میں تفتیش کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹربشارت شہزاد تھے انہوں نے تحقیقات میں بتایاکہ پی ٹی آئی لاہورکے صدر علیم خان جوکہ اب لاہوراین اے 122سے تحریک انصاف کے امیدوارہیں ، گلزاراحمد خان اورچاردیگرافراد نے اس سکینڈل میں ملوث ہونے کے ثابت ہونے کے بعد 7.5بلین روپے واپس کئے ہیں ان افراد نے ای اوبی آئی کی جائیداد جس کی قیمت 100ملین روپے تھی اس کو700ملین روپے میں خریداتھااوربعد میں مہنگے داموں فروخت کیا۔جبکہ ایک علیم خان پر130پلاٹ جن کی مالیت بلین روپے ہے ۔علیم خان نے ان پلاٹس پر پارک وویوہاوسنگ سوسائٹی ڈیفنس کے علاقے میں بنائی تھی اس وقت علیم خان پنجاب کی کابینہ کے رکن تھے ۔
تھے ۔