لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کی خوشی میں آج ( ہفتہ ) کو جشن فتح منائے گی ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دیگر قائدین کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دیں گے اور بعدازاںکارکنوںسے خطاب کریں گے ،،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی جشن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ قبل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن نے چیئرنگ کراس چوک میں کارکنوں سے مرکزی خطاب کرنا تھا ۔تاہم پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ کے مطابق عمران خان اجازت نہ ملنے کے باعث چیئرنگ کراس چوک کی بجائے داتا دربار کے قریب کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ دوسری طرف ضلعی حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کسی بھی طرح کی درخواست نہیں دی گئی ۔ میڈیا ترجمان اشتیاق ملک کے مطابق کارکنوں کے قافلے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاﺅن میں جمع ہوں گے جس کے بعد وہاں سے داتا دربار جائیں گے جبکہ عمران خان مرکزی رہنماﺅں کے ہمراہ داتا دربار پہنچیں گے اور حاضری کے بعد کارکنوںسے خطاب کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں