لاہور (نیوزڈیسک)کرپشن،کچھ حکومتی شخصیات کے بارے میں ڈی جی نیب لاہورمیجر (ر) سید برہان علی کے بیان پر کھلبلی مچ گئی، ڈی جی نیب لاہور میجر (ر)سید برہان علی نے کہا ہے کہ نیب بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کےخلاف بلاتفریق کاروائی کررہی ہے ،کچھ حکومتی شخصیات کے بارے میں بھی کیسز پر کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ وز نیب لاہور کے دفترمیں لاہور اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس کے 200متاثرین میں 26ملین سے زائد رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میجر(ر) سیدبرہان علی نے کہا کہ لوگوں کو انکا حق واپس کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے،لوگ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کرلیں،بلند شرح منافع کا وعدہ فراڈ بھی ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرہی ہے اور اگر کرپٹ عناصر حکومت میں ہوں تو بھی ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب بڑی اور چھوٹی مچھلیوں کےخلاف بلاتفریق کاروائی کررہی ہےجبکہ کچھ حکومتی شخصیات کے خلاف کیسز پر بھی کام کررہے ہیں، کرپٹ عناصرکے خلاف کاروائی میں کوئی امتیاز نہیں برتاجائے گا۔