جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت نے ایم کیو ایم سے معافی کا مطالبہ کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے لیکن اسے اپنے آپ کو عسکری ونگ اور جرائم پیشہ عناصر سے الگ کرتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسندوں کی طرح قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ کراچی سمیت ملک میں حالات کی تمام بہتری کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے ۔ جلد مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا اور آخری مقصد لیگی گروپوں کا اتحاد ہے اور بہت جلد قوم کو خوش خبری سنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سید غوث علی شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے لیکن اسے اپنے آپ کو عسکری ونگ اور جرائم پیشہ عناصر سے الگ کرنا ہو گا ۔ اس کے علاوہ وہ قوم سے معافی مانگیں بالکل ایسے ہی جیسے بلوچ علیحدگی پسند معافی مانگ کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ متحدہ مسلم لیگ کبھی مردہ گھوڑا نہیں رہا ہے ۔ ہمیشہ زندہ رہا ہے ۔ جب ہی تو لوگ مسلم لیگ کے نام پر سیاست کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ میں جان ہے اور جلد ایک مضبوط اتحاد بنائیں گے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر سیاست دان کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہوتا ہے ۔ متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے معاملات سے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ اپنا کام کر رہے ہیں اور ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر اور فوج کے سربراہ کو الگ نگاہ سے دیکھنا ہو گا ۔ یہاں سول ڈکٹیٹر بھی رہے ہیں ۔ صرف فوج ہی کے بارے میں ڈکٹیٹر شپ کا تاثر غلط ہے ۔ (ن) لیگ کے متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم (ق) ( ل) (ن) پر یقین نہیں رکھتے ۔ صرف متحدہ مسلم لیگ ہمارا مقصد ہے ۔ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ، جس سے نکالنے کے لےے لیگی اتحاد اور اپوزیشن کا گرینڈ الائنس وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر شخص آج امن پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے ، اس کا کریڈٹ فوج پر جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنا چاہئے ۔ 14 اگست پر لوگوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ۔ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ لیگی اتحاد کے قیام کے لےے کوششیں جاری ہیں اور جلد قوم کو خوش خبری ملے گی ۔ آج کی ملاقات کا مقصد بھی یہی تھا ۔ اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔ تاہم ہماری فوج اپنی مثبت کردار کی وجہ سے صورت حال کو کنٹرول کر رہی ہے ۔ سندھ کے حالات ویسے تو بہت خراب ہے لیکن حالیہ فوجی آپریشن نے حالات کو کچھ بہتر بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیٹیکل پارٹیاں ڈلیور نہیں کرتیں تو کوئی نہ کوئی سامنے آتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…