بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

جسٹس کاظم ملک ،رانازاہد کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ ،تحریک انصاف ن لیگ پربرس پڑی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحرےک انصاف نے مسلم لےگ نواز کی وفاقی حکومت کی جانب سے ٹربےونل ججز کے خلاف ہتک آمےز پراپیگنڈہ مہم کی شدےد مذمت کی ہے اور چےف الےکشن کمشنر کی جانب سے جسٹس کاظم علی ملک اور رانازاہد محمود کی مدت ملازمت مےں توسےع نہ کرنے کے فےصلے پر انتہائی تشوےش اور تحفظات کا اظہار کےاہے۔ مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعےم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لےگ نواز اور الےکشن کمےشن آف پاکستان کے مابےن غےر اخلاقی اشتراک عمل تاحال جاری ہے جس سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی متاثر ہور ہی ہے بلکہ نظام کے خلاف عوام کے جذبات مےں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ نواز نے اپنے طرز عمل سے ملک مےں مےرٹ کا قتل عام کےا ہے اور آئےن و قانون کی بالادستی کی بجائے ذاتی منشاءاور مرضی کے فروغ کےلئے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن کی جانب سے تحرےک انصاف کے حق مےں انتخابی عذردارےوں کے فےصلے سنانے والے ججز کو فارغ کرنے کا فےصلہ حےران کن ہی نہےں بہت سے شکوک وشبہات کو جنم دےنے کا باعث بھی بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن اور مسلم لےگ نوازکے مابےن خاموش مفاہمت ہی کے سبب پہلے 2013کے انتخابات مےں تارےخی دھاندلی کی گئی اور بعد ازاں اس کی تحقےقات مےں بے انتہاءمزاحمت پےش کی گئی۔ انہوں نے مزےد کہا کہ مسلم لےگ نواز کی جانب سے ٹربےونل ججز کے خلاف انتقامی حملے کوئی نئے نہےں اس سے قبل مسلم لےگ نواز آئےن و قانون کی پاسداری کرنے اور مسلم لےگی دباﺅ کو خاطر مےں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض بجا لانے کے جرم مےں نادرا کے چیئرمےن طارق ملک، اسلام آباد پولےس کے افسران آفتاب چےمہ اور محمد علی نےکوکارا کو بھی انتقام کی بھےنٹ چڑھا چکے ہےں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ مسلم لےگی حکومت اور رہناﺅں کی جانب سے ماڈل ٹاﺅن واقعے کی تحقےقاتی رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس باقر اور پنجاب مےں سےلاب کی تباہ کارےوں پر رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف انتقامی اقدامات بھی رےکارڈ کا حصہ ہےں اور انتہائی قابل مذمت ہےں۔ انہوںنے کہا کہ تحرےک انصاف مسلم لےگ نواز اورالےکشن کمےشن کے مابےن غےر اخلاقی اور غےر آئےنی گٹھ جوڑ کی شدےد مذمت کرتی ہے اور چےف الےکشن کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ الےکشن کمےشن کی ساکھ بچانے کےلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرےں اور اپنے ادارے کا آئےنی تشخص بحال کرنے کےلئے معنی خےز اقدامات اٹھائےں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحرےک انصاف سمجھتی ہے کہ جب تک الےکشن کمےشن مےں موجود چاروں سابق صوبائی اراکےن خود کو کمیشن سے الگ نہےں کرتے الےکشن کمےشن کےلئے اپنا حقےقی آئےنی کردار نبھانا ممکن نہےں۔ اپنے بےان مےں انہوں نے باضمیر ججز کے خلاف حکومت اور الےکشن کمےشن کے انتقامی اقدامات کی شدےد مذمت کی اور اےسے اقدامات فوری طور پر ترک کرنے کی ضرورت پر زور دےا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…