کراچی(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے را کے 4مبینہ ایجنٹوں کو 14 دن کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے را کے 4مبینہ ایجنٹوں شفیق پپو، خالد امان، محسن اور ظفر ٹینشن کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ملزمان پر اورنگی ٹاﺅن میں دھماکے کرنے ، سیاسی و مذہبی رہنماﺅں کو قتل کرنے اور محرم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزامات ہیں ۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا گروہ کام کر رہا ہے ان سے مزید تفتیش کرنی ہے ، اس لئے ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 10ستمبرتک پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔ملزمان کو گزشتہ روز کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے عملے نے گرفتار کیاتھا ۔ پولیس کے مطابق را کے ایجنٹوں کے کراچی میں کچھ ایسے اکاﺅٹنس بھی پکڑے گئے ہیں جو را کے زیر استعمال ہے۔گرفتار دہشت گرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنا چاہتے ہیں ۔ ملزمان نے بھارت کے مختلف حصوں سے تربیت لی ہے ۔ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے ۔