لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے پھراچانک لند ن روانہ ہونگے ۔جہاں وہ چارروزقیام کریں گے ۔شہبازشریف نے گذشتہ ماہ پنجاب میں سیلاب آنے کی وجہ سے لند ن میں اپناطبی معائنہ ادھوراچھوڑکروطن واپس آگئے تھے ۔واضح رہے کہ جنرل مشرف کے دورحکومت کے دوران شہبازشریف کالندن میں آپریشن ہواتھاجس کے بعد ان کواسی ہسپتال میں طبی معائنہ کے جاناپڑتاہے ۔جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی اس وقت لند ن میں موجود ہیں جوکہ برطانوی حکام سے اہم ملاقاتیں کررہے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں