کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تو استعفے واپس لینے کی درخواست دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ فاروق ستار نے مذاکرات سے متعلق الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت شکایات ازالہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرے تو استعفے واپس لینے کےلئے باقاعدہ درخواست کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے اور جلد کمیٹی کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت بھی چاہتی ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔