اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے کرپشن میں گرفتاری پران کے تحفظات سے آگاہ ہیں ۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پرخورشید شاہ کی تسلی کروائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسی جماعت کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے ممبران کوتبدیل کرنے کاکوئی اختیارنہیں ۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ عمران خان دوبارہ دھرنے کی غلطی نہیں کریں گے ۔پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان نے ابھی تک توپچھلے دھرنے کے بل ادانہیں کئے ،نئے دھرنے کے بل کون اداکرے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اوران کی پارٹی کے ارکان ایازصادق کی مہربانی سے قومی اسمبلی میں واپس آئے