لاہور(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر ریٹائرڈ سید برہان علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں جلد بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا ۔ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔یہ بات انہوں نے نیب پنجاب کے دفتر میں اسٹاک ایکس چینج متاثرین میں دو کروڑ 69 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ ملک بھر میں اب تک بدعنوان سرکاری ملازمین سے 25 ارب روپے برآمد کیے جاچکے ہیں اور جلد پنجاب میں بھی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا