ملتان (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم ملتان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کے لیے ٹیم ملتان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر عمل کرنے کیلئے ٹیم آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی سے ملتان جائے گی۔گزشتہ روز وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے بارہ کرپشن کیسز میں یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، عدالت نے ان مقدمات میں سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے وکلا نے ٹی ڈاپ سکینڈل کے مقدمات کے نقول کی کا پی حاصل کی ہیں ، مشاورت کے بعد دونوں شخصیات کی عدالت سے ضمانت کرانے کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ٹی ڈاپ کیس کے مقدمات کا چالان ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بختیار چنا نے گزشتہ روز پیش کیا تھا ، وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے یوسف رضا گیلانی سمیت بارہ ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم ملتان بھیجنے کا فیصلہ
28
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں