اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) یوم دفاع پر تقریبات کی تیاریاں ، پاک فضائیہ کے طیاروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضاﺅں میں گھن گھرج کے ساتھ اڑان بھر لی، فلائنگ پاسٹ ریہرسل میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے حصے لے رہے ہیں جن میں ایف 16اور17شامل ہیں ، حکومت پاکستان کی طرف سے 1965کی جنگ کی یاد میں منائے جانے والے یوم دفاع کے سلسلے میں 6ستمبر کو تقریبات کرنے کا اعلان کیا ہے ، پاک فوج کی طرف سے کنونشن سینٹر کے پریڈ گراﺅنڈ میں دفاعی ہتھیاروں کی نمائش لگائی جائے گی جب کہ فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی طرف سے فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس میں ایف 16اورایف17طیارے حصہ لیں گے ، اس سلسلے میںاسلام آباد میں پاک فضائیہ کی طرف سے ریہرسل کی جارہی ہے ،