کراچی(نیوز ڈیسک ) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن افسر اسحاق شیخ کو گرفتارکرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زمین کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں ملوث ڈسٹرکٹ رجسٹریشن افسر اسحاق شیخ کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے اسحاق شیخ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق شیخ پر 30 ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں