اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تنظیم گیلانی فاﺅنڈیشن نے اپنے تازہ ترین سروے میں کہا ہے کہ پچپن فیصد پاکستانیوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ 1995ءمیں 62 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی تھے لیکن اب 55 فیصد عوام کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حامی ہیں 21 فیصد نے ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کی جبکہ 16 فیصد نے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ ملک میں موجودہ بجلی بحران کے باعث لوگوں کی توجہ کالاباغ ڈیم پر مرکوز ہیں ۔ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ۔ جس کے باعث لوگوں نے کالا باغ ڈیم کی بھرپورحمایت کردی کیونکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے کافی حد تک بجلی بحران پر قابوپالیاجائیگا۔