کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ،صرف مجرموں کے خلاف ہے ، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی میں اپوزیشن کاسیاسی گرینڈ الائنس بنانے کیلئے آیا ہوں ، مسلم لیگ فنگشنل کا سیاسی کردار بھی ٹھیک ہوجائیگا ، مسلم لیگ کے اتحاد میں حکومت کے کسی رکن کو شامل نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں پیشین گوئی دیتا ہوں ایم کیو ایم استعفے واپس لے گی ،الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے ، آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی ہمارے اتحادی اور دوست رہے ہیں اب بھی ان سے یاری ہے، پراپگنڈہ کرنے سے انتشار پھیلے گا ، ایم کیو ایم میں بڑے اچھے اور پڑھے لکھے لوگ ہیں انہیں سیاسی عمل میں شامل رہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جاری حالیہ کاروائیاں صرف ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کیخلا ف ہی نہیں ہیں جلد ہی باقی جماعتوں میں چھپی کالی بھیڑوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا ، ملک میں سیاسی اور معاشی خوشحالی کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے ، مسلم لیگ کے گرینڈ الائنس سے سیاست میں نئی جان پڑے گی