اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) غلط بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کا الزام ، پی آئی اے نے مزید چار ملازمین کو فارغ کردیا ، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ دن پہلے دبئی جانے والے مسافر کو ٹورنٹو کا بورڈنگ کارڈ جاری کرکے غلط سفر کروانے کا الزام تھا ، چیئر مین پی آئی اے کے احکامات پر اسٹیشن منیجر ٹورنٹو اعجاز شاہ ، جنرل منیجر پسنجر ہینڈلنگ سروسز عامر بشیر سمیت لاہور کے ڈسٹرکٹ منیجر داﺅد اور سلمان نورانی کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ، یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ایک مسافر کو دبئی کی بجائے ٹورنٹو کے جہاز پر سوار کروادیا تھ ا، شکایت پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر ملازمین کو برطرف کردیا تھا