اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ،باضابطہ طور پر جاری شیڈول کے مطابق پولنگ 30نومبر کوہوگی ، کاغذات نامزدگی 24سے 27اکتوبر تک جمع کروائے جاسکیں گے ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ پہلے ہی کاغذات جمع کروا چکے ہیں وہ اپنی پرانی رسید کے ساتھ دوبارہ صرف درخواست جمع کروائیں گے ، کاغذات کی سکرونٹی کا عمل 31اکتوبرسے 4نومبر تک ہوگا،کاغذات مسترد ہونے کی صورت میں 5سے 6نومبرتک ا پیل کی جا سکے گی ، جبکہ 7سے 9نومبر تک اس پر فیصلے سنائے جائیں گے ، اسلام آباد میں 79یونین کونسل میں وارڈ زبنا کر انتخابات کیے جائیں گے ،خیال رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا تھا جس میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرواکے انتخابات کروانے کا کہا گیا تھا