کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں شاہراہ فیصل پرٹرک کی اسکول وین اور کار سے ٹکر کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت، 7 افراد زخمی ہوگئے۔شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب مرغیوں سے بھرا ٹرک خصوصی بچوں کی اسکول وین اور کار سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں وین میں موجود بچے اور کارسوار زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 6 بچوں اور کار میں سوار شخص کو معمولی نوعیت کے زخم ا?ئے ہیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔